ناندیڑ: ۲۶؍ستمبر (اعتماد نیوز)حدگاؤں تحصیل آفس کے سامنے بغیر اجازت چناؤ
کے موسم میں بھوک ہڑتال کرنے کے معاملے پر ایک خاتون کے خلاف مثالی ضابطہ
اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حدگاؤں
تحصیل آفس کے سامنے سریکھا بجاج نامی خاتون نے
آج صبح کوآپریٹیو سوسائٹی کی
دوکانوں کے معاملے پر بغیر اجازت بھوک ہڑتال شروع کرڈالی ۔ چونکہ ریاست
بھر میں اسمبلی چناؤ کے مدنظر مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہے اس لئے سریکھا
بجاج کے خلاف حدگاؤں پولس اسٹیشن میں مثالی ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی کرنے
کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔